






























اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلے کے باعث جہاں عمارتوں سمیت عوام کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے وہیں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 328 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2530 بتائی جا رہی ہے۔






























